17 جنوری 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شام کے خلاف قرارداد منظور کرنے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ابنا: شام کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کے پندرہ ارکین کا اجلاس منگل کے دن منعقد ہوا جو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر اختتام پذیر ہوگيا۔ سلامی کونسل کے پندرہ اراکین نے کل روس کے نمائندے کے ساتھ شام مخالف قرارداد کے مسودے کے بارے میں چار گھنٹے تک مذاکرات کۓ ۔ قرارداد کا یہ مسودہ دسمبر دو ہزار گيارہ میں تیار کیا گیا تھا۔

شام مخالف اس مسودے کو روس نے پندرہ دسمبر دو ہزار گیارہ کو تیار کیا تھا جس میں شام کی تمام سیاسی جماعتوں سے بدامنی کے خاتمے کی اپیل کی گئی تھی۔ یورپی ممالک نے روس کے تیار کردہ اس مسودے کی مخالفت کرتے ہوۓ اس میں ترامیم کۓ جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ گنادی گاتلیف نے سلامتی کونسل کے کل کے اجلاس کے بعد کہا کہ اس مسودے میں ترامیم پر مبنی یورپ کی تجویز سے شام کی ارضی سالمیت اور خود مختاری کے آگے سوالیہ نشان لگ جاۓ گا۔ روس نے ایسی قرارداد کی منظوری کی مخالفت کی ہے جس سے شام میں یورپ کی مداخلت کا راستہ ہموار ہوتا ہو۔
........ 
/169